میڈیا ہی معاشرے کی صحیح سمت کا تعین کرتا ہے،حسان خاور 

میڈیا ہی معاشرے کی صحیح سمت کا تعین کرتا ہے،حسان خاور 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ اگر ہمیں ملک کا مستقبل عزیز ہے تو اپنے آج کے ساتھ ساتھ آنے والے سالوں کا بھی سوچ کر اقدامات اٹھانے ہوں گے اور اپنے بہتر کل کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی سی یونیورسٹی میں ذمہ دارانہ صحافت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حسان خاور نے کہا کہ سچ کا حصول آسان نہیں، صحافی حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ طاقتور لوگوں کی کرپشن اور سکینڈلز بے نقاب کرنا میڈیا کا بڑا جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہی معاشرے کی سمت کا تعین کرتا ہے۔ اس ضمن میں میڈیا ورکرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ حسان خاور نے طلباء سے کہا کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو یقینی بنائیں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قومی مفاد کو عزیز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء بطور میڈیا ورکر معاشرے میں آنے والی دڑاروں کو بڑھنے مت دیں اور انہیں اپنے قلم کے ذریعے بھریں۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ میڈیا سٹوڈنٹس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران ہمیشہ تصویر کا مثبت رخ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مفاد ہم سب کو ترجیحاً عزیز ہونا چاہئے۔ ایسے میں کسی کے ذاتی ایجنڈا کو آگے نہ بڑھانا ہی ذمہ دارانہ کردار کی انجام دہی کے مترادف ہے۔ حسان خاور نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ صرف آج کیلئے نہیں بلکہ مستقبل کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے معاشرے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔بلوچستان کی طرح دیگر صوبوں کی ثقافتوں کے دن بھی منائیں گے۔ حسان خاور نے پاکستان کی بہتری کے ایجنڈے پر تمام جماعتوں کے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -