بلاول کا مارچ اپنا مارچ انہیں اسلام آباد آنے دیں، تحریک عدم اعتماد آسان نہیں، ملکی بنیاد یں ہلا دیتی ہے: شیخ رشید

      بلاول کا مارچ اپنا مارچ انہیں اسلام آباد آنے دیں، تحریک عدم اعتماد ...

  

     ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آسان نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے، بلاول بھٹو کا مارچ اپنا مارچ ہے، انہیں اسلام آباد آنے دیں، اپوزیشن لانگ مارچ 23 مارچ سے آگے لیجانا چاہیں تو بہتر ہے،ساڑھے 3 سال میں ہم نے سب کو پیکج دیا، پہلی مرتبہ غریب عوام کو پٹرول میں ریلیف دیا، بڑے آدمی کو کچھ ملے تو کوئی سوال نہیں کرتا، جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں، غریب ہی غریب کی مخالفت میں باتیں کرتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بدلتے حالات میں اپنے آپ کو ماڈرن ٹیکنالوجی کی جانب مائل کریں، پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی پر گامزن ہے، جو کچھ بھی دیگرممالک میں ہورہا ہے اس حوالے سے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنے آپ کو زیادہ منظم کریں،ا نہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمیں اپنی یوتھ کو ٹریننگ دینی چاہیئے،ہم پنڈی میں تین ویمن یونیورسٹیز کا آغاز کردیا ہے پنڈی میں فاطمہ جناح،سکتھ روڈ اور وقارالنساء کالج موجود ہے، اور 60بچیوں کے تعلیمی ادارے ہیں، آپ اپنے تعلیمی اداروں میں طلباء کو ٹریننگ دیں اور چاروں صوبائی حکومتوں میں اپنا تعارفی پروگرام کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریننگ دیں، آفت دروازہ کھٹکھٹا کے نہیں آتی وہ کبھی بھی آسکتی ہے، اس لئے پوری قوم کو اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے، صحافیوں کے سوال کے جوا بات   دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بہت فاصلہ ہے، میں ایک ڈیڑھ مہینے سے کہہ رہا ہوں کہ یہ آسان کام نہیں،عدم اعتماد سے ملک کی بنیادیں حل جاتی ہیں۔ساڑھے تین سال میں ہم نے لوگوں کو ریلیف پیکیج دیا اور عمران خا ن نے غریب طبقے کو دیکھتے ہوئے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔ میرا خیال ہے کہ 23مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن سوچے گی اور 22،23مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ   کانفرنس ہوگی، جبکہ 23مارچ کو تاریخی پریڈ بھی ہوگی،23مارچ مارچ کو پہلی دفعہ جے 10سی کے  25جہازوں کا سکواڈ رن  فلائنگ پاس کررہا ہے جسے پاکستانی قوم دل ومحبت کیساتھ دیکھنا چاہتی ہے پاک فوج،رینجرز اور دیگر مسلح افواج اس دن کو منارہے ہیں اوریہ جواربوں روپے کا شور بلاول بھٹو کررہا ہے ا  سے اسلام آباد آنے دیں۔

شیخ رشید  

مزید :

صفحہ اول -