1227 پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا،پاکستانی سفیر

1227 پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا،پاکستانی سفیر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر  نے کہاہے کہ اب تک 1ہزار سے زائد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے، انخلا کا عمل تقریبا مکمل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئل کھوکھر نے  نجی ٹی  وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1ہزار 227پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیا گیا ہے۔سفیر کا کہنا تھا کہ 21پاکستانی مختلف بارڈرز پر موجود ہیں جنہیں جلد نکال لیا جائے گا، 50سے 60پاکستانی ترنوپل کے قریب ہیں، کچھ ترنوپل پہنچ چکے ہیں، ان سب کو آئندہ ایک سے 2 روز میں وہاں سے نکال لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انخلا کا عمل تقریبا مکمل کر لیا ہے، ترنوپل، لویو اور رومانیہ بارڈر پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے، اگر کوئی پاکستانی پیچھے رہ گیا ہے تو انہیں بھی وہاں سے نکالا جائے گا۔

پاکستانی سفیر

مزید :

صفحہ اول -