سپریم کورٹ کی قاسم سوری کی نااہلی کیخلاف اپیل جلد مقررکرنیکی ہدایت

             سپریم کورٹ کی قاسم سوری کی نااہلی کیخلاف اپیل جلد مقررکرنیکی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل سے نااہلی کے خلاف اپیل جلد مقرر کرنیکی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل سمیت دیگر انتخابی عذرداریوں پرسماعت ہوئی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف سے نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام مقامات میں مشترکہ قانونی نکتہ ٹریبونل میں پٹیشن کی تصدیق شدہ ہونیکا ہے۔ نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قاسم سوری نے درخواست غیرتصدیق شدہ ہونے کا اعتراض اٹھایا  تھا، ٹریبونل نے اعتراض مسترد کیا اور ڈی سِیٹ کردیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ  جس قانونی نکتے پرخصوصی بینچ تشکیل دیا گیا، آپ کا کیس اس سے مختلف ہے، عدالت نے دیکھنا ہے کہ فیصلہ میرٹ پر درست ہے یا نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ قاسم سوری کی درخواست مقدمے سے الگ کرکیجلد سماعت کے لیے مقرر کردیتے ہیں۔ قاسم سوری کے مخالف امیدوار لشکری رئیسانی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن پٹیشن کا جائزہ لینا ٹریبونل کاکام ہے کہ وہ تصدیق شدہ ہے یا نہیں،قاسم سوری کو ٹریبونل نے نااہل کیا مگر وہ 3 سال سے عہدے پر بیٹھے ہیں۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

 قاسم سوری

مزید :

صفحہ اول -