عوامی ریلیف نے نااہل اپوزیشن  کو بے نقاب کر دیا، شہباز گل

  عوامی ریلیف نے نااہل اپوزیشن  کو بے نقاب کر دیا، شہباز گل

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف نے نااہل اپوزیشن کو بے نقاب کر دیا ہے، آئی ایم ایف کا طعنہ دینے والے آج اسی کے وکیل بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالی نااہل لیگ کی سیاست دفن ہوچکی ہے، شہباز گل نے مزید کہا کہ بہتر ہوتی معیشت کے اثرات اب عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ لیکن پاکستان میں کمی نااہل اپوزیشن سے برداشت نہیں۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -