سندھ میں طلبہ یونینز بحال، گورنر  عمران اسماعیل نے بل پر دستخط کردئیے

   سندھ میں طلبہ یونینز بحال، گورنر  عمران اسماعیل نے بل پر دستخط کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) سندھ میں طلبہ یونینز بحال کردی گئیں، گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے طلبہ یونین کی بحالی کے بل پر دستخط کردئیے۔بل گزشتہ ماہ سندھ اسمبلی نے منظور کیا تھا، بل کے تحت تعلیمی اداروں میں ہر سال طلبہ یونین کے الیکشن ہونگے، دو ماہ میں تعلیمی ادارے طلبا یونین کے قواعد و ضوابط طے کرینگے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے طلبا  یونین بحالی بل پر دستخط کر دیے، سندھ اسمبلی نے گزشتہ ماہ بل منظور کیا تھا۔بل کے تحت تعلیمی اداروں میں ہر سال طلبا یونین کے انتخابات ہونگے، دو ماہ میں تعلیمی ادارے طلبا یونین کے قواعد و ضوابط طے کرینگے۔ طلبا یونین کے 7 سے11 نمائندوں کو منتخب کرسکیں گے۔تعلیمی ادارے کی سینیٹ اور سینڈیکٹ میں طلبا یونین کی نمائندگی ہوگی، انسداد ہراسمنٹ کمیٹی میں بھی طلبا یونین کے نمائندے موجود ہونگے۔
 طلبہ یونینز 


 

مزید :

صفحہ اول -