محسن بیگ کی طبیعت ناساز،جیل میں   علاج کی مناسب سہولیات کا فقدان

محسن بیگ کی طبیعت ناساز،جیل میں   علاج کی مناسب سہولیات کا فقدان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایڈیٹر انچیف روزنامہ جناح و آن لائن نیوز ایجنسی محسن جمیل بیگ کو اڈیالہ جیل میں علاج کی مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث انکی پسلیوں اور آنکھوں میں درد کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔بلڈپریشر میں مسلسل اضافے نے تکلیف کو دوگنا کردیا۔تفصیلات کے مطابق محسن بیگ کے لواحقین نے بتایا ہے کہ انکا بلڈپریشر بھی مسلسل بڑھا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو لگنے والی چوٹوں کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔قبل ازیں محسن جمیل بیگ کی اہلیہ کی طرف سے ایک بیان بھی میڈیا کو جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت کی طرف سے محسن جمیل بیگ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اگر محسن جمیل بیگ کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ انکے شوہر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،بصورت دیگر حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔

محسن بیگ

مزید :

صفحہ اول -