چاند باغ سکول کے 20ویں فاؤنڈر ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب

چاند باغ سکول کے 20ویں فاؤنڈر ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب

  

رپورٹ:میاں اشفاق انجم

28فروری کو چاند باغ سکول نے اپنا 20واں فاؤنڈر ڈے منایا۔ اس موقع پر چاند باغ سکول کے خوبصورت آڈیٹوریم میں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا یادگار تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان ڈاکٹر سلمان طاہر تھے۔ مہمانان گرامی میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز احمد قریشی اسلامیہ کالج سول لائنز کے پرنسپل ڈاکٹر اختر حسین سندھو سمیت چاند باغ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو  ڈاکٹر عثمان خان جیلانی، عمر جیلانی، صدر فاؤنڈیشن عامر  خان اور ڈائریکٹر فنانس جمیل خان شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پرنسپل چودھری محمد افضل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور سکول کی سالانہ کارکردگی اور طلبہ کی نمایاں خدمات کا تذکرہ کیا۔ چودھری افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا جنرل غلام جیلانی خان نے چاند باغ سکول کی شکل میں جو تحفہ دیا ہے  رہتی دنیا تک صدقہ جاریہ ہے ہمارے طلبہ نے کورونا کے باوجود سپورٹس کے ساتھ ساتھ اکیڈمک، ڈسپلن کنگ مضمون نویسی تقریری مقابلوں اور میوزک اور آرٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے 20فاؤنڈر ڈے کے موقع پر 2021-22ء کے ہارس چیمپئن کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق مہران ہارس اس سال کا چیمپئن رہا شمس الحق اور عدنان خان کو بہترین استاد قرار دیا گیا فاؤنڈر ڈے کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا  جنرل غلام جیلانی نے پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے تاریخی قدم اٹھایا ہے جنرل جیلانی محب وطن اور دور اندیش تھے ایسے سکولوں کی ضرورت اب بھی ہے جہاں تعلیم کے ساتھ ہنر اور اچھا انسان بنانے کا کام ہو۔

وائس چانسلر نے چاند باغ سکول کو پاکستان کے تمام بورڈنگ سکولز میں منفرد قرار دیتے ہوئے پرنسپل چودھری افضل اور ان کی ٹیم کو خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی تقریب کے بعد چاند باغ سکول کے طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات کے پراجیکٹ کے سٹال کا دورہ کرا اگیا جس کو اسلامیہ کے پرنسپل ڈاکٹر اختر حسین سندھو اور ڈاکٹر اعجاز قریشی سراہا اور کہا طلبہ میں بڑا ٹیلنٹ ہے۔

ڈاکٹر سلمان طاہر نے انعامات حاصل کرنے والے طلبہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اس کے بعد بٹر فلائی گارڈن کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان طاہر نے کیا گروپ فوٹو ہوا اور پھر طلبہ نے جمناسٹک کا مظاہرہ کیا۔ فاؤنڈر ڈے کے یادگار دن کے موقع پر ہر شعبے کے فاتح کو ٹرافی دی گئی۔ ڈاکٹر عثمان خان نے پرنسپل چودھری افضل اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ پروفیسر ادریس احمد نے تاریخی موقع پر پاکستان کی سلامتی اور جنرل جیلانی مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

ڈاکٹر سلمان طاہر وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان مہمان خصوصی تھے

بانی چاند باغ جنرل غلام جیلانی خان کے صاحبزادوں ڈاکٹر عثمان جیلانی خان، عمر جیلانی خان صدر فاؤنڈیشن عامر خان سمیت سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز قریشی پرنسپل اسلامیہ کالج سول لائن پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین سندھو کی خصوصی شرکت

فاؤنڈر ڈے کے یاد گار دن کے موقع پر بٹر فلائی گارڈن کے افتتاح کے علاوہ طلبہ کے بنائے گئے  پراجیکٹ کے سٹال بچوں اور والدین کی توجہ کا محور رہے

کورونا کے باوجود چاند باغ سکول نے اس سال ملک بھر کے نامور سکولوں میں مضمون نویسی۔ ڈبیٹ آرٹ اور سپورٹس کے 20مقابلے جیتے 

او اور اے لیول کے رزلٹ بورڈنگ سکول میں سب سے نمایاں رہے

چودھری محمد افضل

چاند باغ سکول واقعی جنرل غلام جیلانی کا اہل پاکستان کے لئے انمول تحفہ ہے

میں نے ایسا بورڈنگ سکول پہلی بار دیکھا ہے جہاں تعلیم اور ہنر کے ساتھ اچھا انسان بنانے کا مشن جاری ہے

ڈاکٹر سلمان طاہر

وائس چانسلر

مزید :

ایڈیشن 1 -