قوانین میں 179ترامیم پر مشتمل 6بل  جلد کمیٹی کوپیش کرینگے، وزارت قانون 

 قوانین میں 179ترامیم پر مشتمل 6بل  جلد کمیٹی کوپیش کرینگے، وزارت قانون 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت قانون وانصاف کے حکام نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے قوانین میں 179ترامیم کی گئی ہیں جنہیں جلدی 6بلوں کی شکل میں کمیٹی کے سامنے پیش کردیا جائے گا، اسلام آباد میں وفاقی سطح پر جیل بنائی جارہی ہے، اسکے بعد قیدیوں کو پنجاب کی  بجائے اسلام آباد کی جیل میں منتقل کیا جائے گا،نئے قوانین کی روشنی میں پنجاب فرانزک لیبارٹری کی طرز پر اسلام آباد میں بھی ایک جدیدلیب بنانے کامنصوبہ تیار ہے، اسکا مقصد پنجاب فرانزک لیبارٹری پر بوجھ کم کرناہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزارت سے سفارش کی کہ وہ ایسا بل کمیٹی کے پاس لائے جس میں بے گناہ قیدیوں کو معاوضہ اداکیاجائے اسی طریقے سے کئی قیدیوں سے جیل میں کام لیا جاتاہے جن کا معاوضہ انہیں نہیں دیا جاتا اور سرکاری خزانے میں جمع کرادیا جاتا ہے یہ ان قیدیوں کو فراہم کیا  جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کامالی بوجھ کم کرسکے، کمیٹی نے سفارش کی کہ جیل میں بار بر سمیت دیگر سہولیات فراہم کیا جائے۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کا اجلاس ریاض فتیانہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں وزرات قانون وانصاف کے علاوہ اراکین کمیٹی نے بھی شرکت کی۔
قائمہ کمیٹی قانون انصاف 

مزید :

صفحہ اول -