وزیر اعلیٰ کا مختلف مقامات پر  جاں بحق  ہونیوالے 9افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ کا مختلف مقامات پر  جاں بحق  ہونیوالے 9افراد کے لواحقین سے اظہار ...

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع تورغر میں گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جبکہ بنوں میں دیوار گرنے سے تین بچیوں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے ان واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -