نئی واٹر سکیم سے عوام مستفید ہوں گے، وعدہ پورا کردیا: شہر یار آفریدی

      نئی واٹر سکیم سے عوام مستفید ہوں گے، وعدہ پورا کردیا: شہر یار آفریدی

  

      کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ: چئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا بلی ٹنگ میں دو کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سکیم کا افتتاح کیا۔ ٹیوب ویل مکمل اور  واٹر ٹینک کی تعمیر شروع کر دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ واٹر سکیم بھی سولرائزڈہوگی صاف پانی عوام کی بنیادی ضروریات میں سرفہرست ہے۔اس واٹر سکیم سے نئی آبادی باڑیاں، محلہ ڈھکی، خیرماتو روڈ اور کوٹ روڈ کے عوام مستفید ہونگے حلقہ پی کے اسی کے سابقہ صوبائی امیدوار آفتاب عالم، گمبٹ تحصیل میئر ساجد اقبال، بلی ٹنگ سے پی ٹی ائی کے دیرینہ کارکنان محمد داؤد، ندیم خان، پیر عادل شاہ، جنرل کونسلر بہاؤ الدین،جنرل کونسلر توقیر خان، یوتھ کونسلر شاہ زیب خان، ملک کفایت اللہ اور کئی عمائدین بھی ہمراہ تھے۔

مزید :

صفحہ اول -