Bagallery کا بیوٹی اور فیشن ایکسپو کا اعلان
کراچی (پ ر) پاکستان کا سب سے بڑا بیوٹی اور فیشن آن لائن ریٹیل برانڈ Bagallery 5 اور 6 مارچ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی بیوٹی اور فیشن ایکسپو کا اہتمام کر رہا ہے،Bagalleryسمجھتا ہے کہ صارفین کیا چاہتے ہیں اوراسی وجہ سے مارکیٹ کے لیے نئے معیارات قائم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ Bagalleryکے CEO سلمان ستار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی 150 سے زائد افراد کی ٹیم کے ساتھ نئے ریکارڈ قائم کرنے کے لیے آگے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ Bagalleryاس ایونٹ کوپاکستان میں اب تک کے سب سے بڑا instagrammable ایونٹ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ایکسپو میں 500 سے زائد بیوٹی برانڈز کی دستیابی کے ساتھ ساتھ فیشن کے مقامی اور بین الاقوامی نام شامل ہیں، شراکاء اس ایکسپو میں فیشن شوز، influencers سے ملاقاتیں، مشہور شخصیات کی بات چیت، میک اپ اور میک اوور کلاسز سے متعلق مشاورت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ہیئر اسٹائلنگ، فوڈ اسٹالز، کنسرٹ اور اس کے علاوہ بہت کچھ اس دو روزہ ایونٹ میں بغیر کسی رکاوٹ کے ساتھ ہو سکے گا۔اقرا عزیز اور ایمن خان جیسی مشہور شخصیات ریڈ کارپٹ ایونٹ میں اپنے مداحوں اور میڈیا سے ملاقات کریں گی۔Bagalleryکے پاس 2000+ رجسٹرڈ برانڈز کے ساتھ 30,000 سے زیادہ پروڈکٹس شامل ہیں جو پاکستان میں فیشن اور بیوٹی پراڈکٹس میں بہترین ورائٹی فراہم کرتے ہیں۔
مہمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے Bagalleryایونٹ میں بغیر کسی رکاوٹ کے کسٹمر سروس اور تجربہ فراہم کرنے کا عزم رکھتاہے۔