PAAPAM کے زیر اہتمام پاکستان آٹو پارٹس شو 2022 کا آغاز
لاہور(پ ر) ملک میں آٹوموبائل کی سب سے بڑی نمائش پاکستان آٹو شو (PAPS 2022) بالآخر پاکستان میں 27 جولائی، 2022 - 29 جولائی، 2022 کوپاکستان آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) ایک بڑا ادارہ ہیجو پورے پاکستان سے 300 سے زیادہ بڑی، درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس سال کے PAPS شو کا تھیم ''MAKE IN PAKISTAN''ہے۔ایونٹ کی متوقع تقریب لاہور میں ہو گی جس میں ملک بھر سے گاڑیاں اور آٹو پارٹس بنانے والی کمپنیاں بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔ حکومت نے چند ماہ قبل آٹو سیکٹر کے لیے بہت سی مراعات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم کے دورہ چین نے خاص طور پر 220 ملین کی اس بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے لیے نئے سرمایہ کاروں پر توجہ مرکوز کی تھی۔ بڑے آٹو برانڈز (OEMs)، آٹو پارٹس مینوفیکچررز اور ذیلی صنعتوں کی سرکردہ شخصیات PAPS 2022کے آنے والے 17ویں ایڈیشن کی لانچنگ تقریب میں ہال کو کھچا کھچ بھریں گی۔