پولیس کانسٹیبل نعمان صابر کی اپیل منظور،برطرفی کا حکم کالعدم قرار

   پولیس کانسٹیبل نعمان صابر کی اپیل منظور،برطرفی کا حکم کالعدم قرار

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سروس ٹربیونل نے پولیس کانسٹیبل نعمان صابر کی برطرفی کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے دیا،سروس ٹربیونل کے ممبر میاں ابرار حسین نے کانسٹیبل نعمان صابر کی اپیل پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے سمرا ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزار شیخوپورہ میں بطورِ کانسٹیبل فرائض انجام دے رہا تھا،متعلقہ ایس پی نے بغیر اطلاع چھٹی کرنے پر برطرف کردیا میڈیکل رخصت پر ہونے کے باوجود ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

،بیمار ہونے کی وجہ سے بروقت اپیل دائر نہ کرسکا۔پولیس رولز میں اپیل دائر کرنے کیلئے وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی سپریم کورٹ نے بھی اس قانونی نکتہ پر فیصلہ جاری کردیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ایس پی کا برطرفی کا حکم کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -