ہربنس پورہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقہ توحید پارک میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق 36 سالہ انجم کی 15 سال قبل نثار سے شادی ہوئی تھی،سوتر مل مناواں کے رہائشی نثار کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا، ملزم کے بہیمانہ تشدد کے باعث خاتون دم توڑ گئی۔ملزم نے اہلیہ کی لاش اور 10 سالہ بیٹی کو رکشے میں بٹھاکر سسرال پہنچا دیا۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
بیوی جاں بحق