شجر کاری مہم، فیاض احمد دیو نے پولیس ہیڈکوارٹرز گراؤنڈ میں پودا لگایا 

 شجر کاری مہم، فیاض احمد دیو نے پولیس ہیڈکوارٹرز گراؤنڈ میں پودا لگایا 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)موسم بہار پنجاب کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کے تسلسل سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے گزشتہ روزپولیس شجر کاری ڈے کے تحت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کی گراؤنڈ میں لوکاٹ کا پودا لگایا اور دعا کی۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ڈی او فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ،ڈی ایس پی کاشف ڈوگر اور دیگرافسران اس موقع پر موجود تھے۔

پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں آگاہی مہم کے لئے خصوصی سٹال بھی لگایا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -