رائیونڈ سٹی انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کے ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے اقدام قتل کے ملزمان گرفتار کر لیے۔ رائیونڈ سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے شہری نوید کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنیوالے ملزمان شہباز عرف شونو اور عاشر مسیح کو گرفتار کر لیا۔
،ایس پی انویسٹی گیشن صدر کے مطابق ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر نوید کو فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا تھا، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونیوالا رکشہ برآمدکر لیا گیا۔