جوہر ٹاؤن، خواجہ سراؤں کا نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد، ویڈیو بنا لی 

جوہر ٹاؤن، خواجہ سراؤں کا نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد، ویڈیو بنا لی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں خواجہ سراؤں کے ایک گروہ نے نوجوان کو برہنہ کر کے اس کی ویڈیو بنا ڈالی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ نوجوان رقم لانے کا چکمہ دے کر خواجہ سراؤں کے چنگل سے فرار ہوگیا۔تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے خواجہ سراء ساحل اور سمیر سمیت اس کے دیگر ساتھوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار نوجوان کے مطابق اس کی خواجہ سراؤں سے دوستی تھی جبکہ گزشتہ روز وہ خواجہ سراؤں سے ملاقات کرنے لئے ان کے ڈیرے پر گیا جہاں خواجہ سراؤں نے اس سے رقم موبائل فون اور موٹرسائیکل ہتھیا کا مزید رقم دینے کا مطالبہ کیا انکار پر گروہ کے ارکان نے اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا ڈالی۔

مزید :

علاقائی -