ہنگو،حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جاری 

ہنگو،حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جاری 

  

ہنگو(بیورورپور ٹ) ضلع ہنگو حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جاری۔ جمعیت علماء اسلام سے اخونزادہ مفتی عبید اللہ، پی ٹی آئی نے مرحوم ایم این اے خیال زمان کے صاحبزادے ڈاکٹر ندیم خیال کو امیدوار نامزد کر دیا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی امیدواران بھی انتخابی میدان میں حصہ  لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو  کاغزات نامزدگی کی آخری تاریخ ہے جبکہ اس کے بعد کاغزات کی جانچ پڑتال اور بعد میں انتخابی نشانات دئیے جائیں گے جبکہ 10 اپریل کو ضلع ہنگو میں پولنگ ہوگی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہے اور امیدوار کو ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دئیے ہیں۔  اس کے علاوہ پولنگ کے روز کے کئے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ حلقہ این اے 33 کی یہ نشست پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کی وفات کے بعد خالی ہو گئی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -