داؤدزئی،رشتہ تنازعہ،سابق منگیتر کے ہاتھوں پولیو ہیلتھ ورکر قتل
پشاور(سٹی رپورٹر)انسدادپولیو حکام نے پشاور کے تھانہ داؤدزئی کی حدود حمزہ گڑھی میں رشتہ کے تنازعہ پر سابقہ منگیتر کے ہاتھوں لیڈی پولیوہیلتھ ورکر کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ پولیو حکام نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکراقرا گزشتہ روز پولیو ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس گھر جاری تھی کہ راستے میں مقتولہ کے سابق منگیتر نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ہے یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے ہم مقتولہ کے غم زدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر غم زدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔