کروڑوں روپے غبن کرنے کے سکینڈل میں ملوث ملزم 7 روزہ ریمانڈ
پشاور(نیوزرپورٹر)احتساب عدالت پشاور کے جج شاہد خان نے آن لائن سرمایہ کار کمپنی پے سلیش کے نام پر سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے غبن کرنے کے سکینڈل میں ملوث معاون ملزم کو تفتیش کیلئے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے گزشتہ روز جب نیب کے اہلکاروں ملزم بن امین کو عدالت میں پیش کیا تو اس دوران نیب پراسیکیوٹر سرتاج خان بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ ملزم ایک نجی کمپنی کے ڈائریکٹر ہے اور مذکورہ کمپنی کے نام پر آن لائن سرمایہ کار کمپنی پے سلیش کے مرکزی ملزم تیمور نے اثاثے خریدے تھے جس کے بعد نیب نے ملزم بن یامین کو بھی حراست میں لیا۔ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا جائے۔ عدالت نے نیب کی جانب جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو سات دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔