گڑھی بلوچ، نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا
پشاور(کرائم رپورٹر)شاہ پو ر پولیس سٹیشن کی حدود گڑ ھی بلو چ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا جو ہسپتال میں زند گی و مو ت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی عبالرحیم ولد عبدالو احد عمر 20سال قو م آخو ن زا دہ سکنہ گڑ ھی بلو چ نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھا ئی عبدالمجید عمر 40سال گھر سے نکلا اور کسی کام کے سلسلے میں ما رکیٹ کی طر ف جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے آ کر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اسکی حالت تشویشنا ک بتائی جا رہی ہے جبکہ ملزما ن جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے جائے وقو عہ سے شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔