کراچی میں ڈاکوؤں راج، تاجروں کا وزیراعلٰی ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

کراچی میں ڈاکوؤں راج، تاجروں کا وزیراعلٰی ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      کراچی (اکنامک رپورٹر) آل کراچی تاجراتحاد نے شہر میں روز بروز بڑھتے اسٹریٹ کرائم کیخلاف 8مارچ کو وزیراعلی ہاؤس پر دھرنا دھرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدامنی کے خلاف آل کراچی اتحاد نے وزیراعلی ہاؤس پر دھرنے کا اعلان کردیا،چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر نے کہا ہے 8مارچ کووزیراعلی ہاؤس پردھرنا دیا جائے گا۔عتیق میر نے کہا کہ احتجاجی ریلیاں سہ پہر 3بجے وزیر اعلی ہاس پر دھرنا دیں گی، تاجروں کوہر حال میں امن و امان اور جان و مال کا تحفظ دیا جائے۔چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد نے کہا کہ کاروباری ماحول نہ ملا تو پھر ٹیکس بھی نہیں ملے گا، عوام ہرگلی، محلے اور چورستے پر لٹ رہے ہیں، ڈاکو، لٹیرے، قاتل معمولی مزاحمت پرخون بہارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن تک تاجروں کیاحتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، تجارتی سرگرمیاں منجمد نقدی کی نقل و حمل خوف بن گئی ہے اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں انسانی جانوں کا نقصان معمول بن گیا ہے۔عتیق میر نے مزید کہا کہ بد امن کراچی پھر شہر کے اسٹیک ہولڈرز کو پکار رہا ہے، ڈکیتیوں کے خوف سے مارکیٹوں میں سناٹا اورتاجر سہمیہوئے ہیں۔چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد نے چیف جسٹس، وزیر اعظم اور وزیرِ اعلی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا رینجر کو 2013کے اختیارات تفویض کیے جائیں، اختیارات میں ملزمان کی 90روزہ تحویل کا اختیار بھی شامل ہے۔