فروری‘ ریسکیو 1122 پشاور کی کارکردگی رپورٹ جاری 

فروری‘ ریسکیو 1122 پشاور کی کارکردگی رپورٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیو(1122)ڈسٹرکٹ پشاور نے گزشتہ مہینے کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم کی سربراہی میں ریسکیو 1122پشاور کے اہلکاروں نے گزشتہ ماہ کے دوران 4078سے زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں اور3647 زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122پشاور کی جانب سے، گزشتہ ماہ 514 ٹریفک حادثات جبکہ  67 آگ لگنے،3096 میڈیکل ایمر جنسیز،48 لڑائی جھگڑے کے،45 ریکوری کیواقعات پیش آئے، 02 بلڈنگ گرنیکے،03مختلف نوعیت کے سلنڈر دہماکے، 11 کرونا کے واقعات،ایک اسپتال سے دوسری اسپتال 292 مریضوں کو منتقل کے  واقعات رونما ہوئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریبا3647 زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران79افراد موقع پرجاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے باوجود اوسط ٹائم 6.9 منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرڈاکٹر میر عالم نے بتایا کے ریسکیو 1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم جائیں۔کیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہم پر فرض ہے اس لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔پشاور بھر میں روز مرہ کی بنیاد پرلوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو سے متعلق تربیت فراہم کی جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، پولیس اور دیگر ادارے شامل ہیں.