مٹہ،بلدیاتی انتخابات،قومی وطن پارٹی نے اپنا نامزد امیدوار ڈراپ کردیا
مٹہ (نمائندہ پاکستان) قومی وطن پارٹی نے مٹہ تحصیل میں اپنا نامزد امیدوار برائے چیرمین احتجاجاًبلدیاتی الیکشن سے نکال دیا حکومت اور اپوزیشن حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرنے کی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے اسلئے ایک حقیقی اپوزیشن کی کردار ادا کرنے کیلئے بطور احتجاج مٹہ تحصیل کے چیرمین کی کاغذات واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں ضلع سوات میں قومی وطن پارٹی کے تمام امیدوار مکمل طور پر ازاد ہیں کہ وہ پارٹی مفادات اور اپنے الیکشن جیتنے کیلئے کسی بھی امیدوار کیساتھ اتحاد کرسکتے ہیں قومی وطن پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر حصہ لیکر بھر کامیابی حاصل کرینگے مٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیرمین اور سابق نامزد امیدوار چیرمین مٹہ تحصیل شیر بہادر زادہ خان اور صوبائی وائس چیرمین نصراللہ خان کا اعلان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں قومی وطن پارٹی کا اہم ہنگامی پریس کانفرنس منعقد ہوا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سابق نامزد امیدوار چیرمین مٹہ تحصیل اور ضلعی صدر شیر بہا درزادہ خان صوبائی وائس چیرمین نصراللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت اوراپوزیشن دونوں میں عوام کی خدمت کا کسی کی پاس کوئی ایجنڈا اور بات نہیں بلکے تمام اپوزیشن بجائے اتحاد کی وہ ہر جماعت اپنے اپنے بات کرنے پر ضد کررہے ہیں اور کافی مشاور ت اور بات چیت کی بعد قومی وطن پارٹی ضلع سوات اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ ایک حقیقی اپوزیشن کی کردار ادا کرنے کیلئے قومی وطن پارٹی تحصیل چیرمین مٹہ تحصیل کی الیکشن سے احتجاجاً باہر ہوکر حقیقی معنوں میں اپوزیشن کے کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل کی طرح باقی ضلع میں بھی تمام تحصیل چیرمین کے نامزد امیدوار اورویلج کونسلوں میں بھی تمام امیدواراس بارے میں بااختیارہے کہ وہ پارٹی مفادات اور خود الیکشن جیتنے کیلئے کسی بھی علاقے میں کسی جماعت کیساتھ اتحاد کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ویلج کونسلوں کی الیکشن میں بھر پورحصہ لیکر کامیابی حاصل کرینگے کیونکہ اس وقت قومی وطن پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے صرف مٹہ تحصیل میں 31ویلج کونسلوں پر پارٹی کی ٹکٹ پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔