عمرا ن خان کا اقتدار اور سیاست عدم اعتماد کے ذریعے خاک میں ملا دینگے: پی ڈی ایم 

      عمرا ن خان کا اقتدار اور سیاست عدم اعتماد کے ذریعے خاک میں ملا دینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات اورجہانگیرترین کی فون کال پر خیریت دریافت کرنے پرکہا ہے کہ عمران خان کیا تم گھبرا گئے؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچاؤ این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟۔ انشاء اللہ آپ کی سیاست اوراقتدارکی کرسی تحریک عدم اعتمادکے ذریعے خاک میں ملادیں گے، مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن نے آپ کی غرور وتکبرکو خاک میں ملادیا ہے۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ وہی چودھری برادران ہیں جو بارہا آپ سے ملنے کی درخواست کرتے رہے، آپ مونس الہٰی کووزیربنانے میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے، جب آپ کواپنی کرسی گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے تو چودھری برادران کے دربار پر حاضری دے رہے ہو، جس جہانگیرترین کوتم ملنانہیں چاہتے تھے آج ان کوفون کال کرکے حال پوچھ رہے  ہو،اب آپ دیگر اتحادیوں سمیت اپنے اراکین اسمبلی سے بھی ملنے کے جتن کروگے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اس بار پاکپتن کے مزار پر حاضری سے بھی تمہاری کرسی نہیں بچے گی۔ 
حافظ حمد اللہ