ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2000 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2000 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف محکمہ ایکسائز نے کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے، منشیات سے پاک صاف خیبرپختونخوا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں ماجد خان AETO پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کی زیر نگرانی ماجد حسین سب انسپکٹر ایڈیشنل انچارج EIB  بمعہ دیگر نفری نے خفیہ اطلاع پر حاجی کیمپ اڈا سٹاپ پر کاروائی کرتے ہوئے مخبر شدہ منشیات سمگلر شاہ حسنین صالحین ولد محمد عاطف صالح ساکن راولپنڈی کے ہاتھ میں موجود LED TV ڈبہ کی تلاشی کے دوران LED میں چھپائی گئے دو عدد ہیروئن بھرے پیکٹ برآمد کر لی۔، منشیات کو موقع پر وزن کرنے پر 2000 گرام ہیروئن نکلی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں SHO محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ اس حوالے سے سید حیدر اقبال سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے متعلقہ عملے کو سراہتے ہوئے منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔