جہانگیرہ،2 بوری بند لاشوں کا معمہ حل،3 گرفتار

جہانگیرہ،2 بوری بند لاشوں کا معمہ حل،3 گرفتار

  

جہانگیرہ،اکوڑہ خٹک (نمائندگان پاکستان) تحصیل جہانگیرہ سرکل اکوڑہ خٹک تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی جدید طریقہ تفتیش کی بدولت کامیاب کاروائی مصری بانڈہ کے علاقے میں ملنے والے 02بوری بند لاشوں کیاندھے قتل کامعمہ حل۔03 ملزمان گرفتارلالچ میں آکر قتل کیاابتدائی تفتیش میں ملزمان کا اعتراف مزیدتفتیش جاری19-02-2022کو تھانہ مصری بانڈہ پولیس کونندرک کے علاقے میں 02بوری بندلاوارث لاشیں ملی شناخت کیلئے سوشل میڈیا پر,نزدیکی اضلاع اور صوبے بھرکے پولیس کیساتھ مقتولین کی تصاویر شئیر کئے گئے  مقتولین کے فنگر پرنٹ لیکر نادرہ بجھوائے گئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمحمد عمر خان  نے اندھے قتل کیس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےSP انوسٹی گیشن وقار خان کی سربراہی میں DSPاکوڑہ ارشد احمد اورعلی اکبر خان SHOمصری بانڈہ پرمشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کرجلد از جلد اندھے قتل کیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیاتفتیشی ٹیم نیتفتیش کاآغاز کرتے ہوئے موقع سے تمام شواہد کو محفوظ کر لیاچنددن بعدمقتولین کی شناخت منیر اور کمال دین ساکنان پہاڑی پورہ پشاور کیناموں سے ہوئی جوکہ باپ بیٹا تھے تفتیشی ٹیم نے اپنی تفتیش جاری رکھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادی حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان ضابط اقبال عرف بلندے ساکنان پہاڑی پورہ پشاور اورعبداللہ ساکن افغانستان کو گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش کیدوران اعترف جرم کرتے سب حقائق اُگل دیئے ملزمان کیمطابق مقتولین کے پاس کروڑوں کی رقم تھی جس کیلئے باپ بیٹے کو کرائے  کے گھر میں زہریلی خوراک دیکرقتل کیا اور دونوں کو بوری میں بندکرکے ڈمپرکے ذریع گاؤں نندرک کے و یرانے میں پھینک دیالیکن جب واپس آکراُنکا گھر چیک کیا تو اُنکے مطابق جہاں کروڑوں کی رقم رکھی گئی تھی وہ نہیں تھی۔ملزمان کی نشاندہی پرواردات میں استعمال ہونے والی ڈمپر بھی برآمد کرلی گئی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

س

مزید :

پشاورصفحہ آخر -