وزیراعظم نے قوم کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا، مراد سعید

 وزیراعظم نے قوم کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا، مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ یہ دنیا کی پہلی اپوزیشن ہے جو کہتی ہے قیمتیں کیوں کم کیں، کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا۔ مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول،ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، کورونا وبا کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان میں قیمتیں بڑھ گئیں، دنیا میں عالمی وبا کے بعد سپلائی چین متاثر ہوئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں۔ زرداری اور شریف خاندان قوم کے پیسے سے علاج کروانے باہرجاتے، بحران آپ کے دور میں آتا تو کوروناویکسین پر کمیشن لیتے۔ آصف زرداری نے 48 نجی دورے قوم کے پیسوں سے کیے، نواز شریف نے قومی خزانے سے25 نجی دورے کیے۔
مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -