فقیر والی، پانی والی ٹینکی میں گری بچی کو بچاتے ہوئے ماں بھی ڈوب گئی 

فقیر والی، پانی والی ٹینکی میں گری بچی کو بچاتے ہوئے ماں بھی ڈوب گئی 

  

     فقیروالی، ہارون آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) زیر زمین پانی والی ٹینکی میں گری کمسن بچی کو بچاتے ماں بھی موت کی آغوش میں چلی گئی، ایک گھر سے دو جنازے نکلنے پر کہرم برپا۔ تفصیلات کے  مطابق اضافی بستی  121سکس آر کے رہائشی محمد بوٹا نے گھر کے صحن میں پینے کا صاف پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینکی بنا رکھی تھی۔  اچانک اس کی پانچ سالہ بیٹی کھیلتے ہوئے گر گئی جس کو بچانے کی خاطر اس کی والدہ ٹینکی میں چھلانگ لگا دی۔ پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔اس سانحہ سے پورے محلہ کو سوگوار کر دیا۔ ایک ہی گھر سے دو جنارے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔متوفیہ ماں کی دو کمسن بچیوں اور اور ایک بچے اور دیگر اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔

ماں بیٹی جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -