بورے والا، کرایہ کی عدم ادائیگی پر مسلم لیگی ایم پی اے کا پٹرول پمپ مسمار

  بورے والا، کرایہ کی عدم ادائیگی پر مسلم لیگی ایم پی اے کا پٹرول پمپ مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        بورے والا(نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائی وے کی اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں کارروائی،مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کا پیٹرول پمپ مسمار کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج محکمہ ہائی وے کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا بلاول علی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لاری اڈا پر واقع مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کے پیٹرول پمپ کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ہائی وے کے مطابق پیٹرول پمپ کی لیز کا ریکارڈ 1948 کے بعد ہائی وے یا محکمہ مال کے ریکارڈ میں موجود ہی نہیں جس کے خلاف ایک اوورسیز پاکستانی خاتون نے درخواست دی تھی جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے حکم پر کارروائی کی گئی جبکہ (ن)لیگی ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ محکمہ کی طرف سے25 فروری کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں 4 مارچ تک جگہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔ابھی نوٹس کے مطابق تین روز کی مہلت باقی تھی کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کردی گئی۔ حالانکہ اس کمرشل جگہ کا کرایہ باقاعدگی سے محکمہ ہائی وے کو ادا کیا جارہا ہے۔ سال 2021 اور 2022 کا ایک کروڑ 19 لاکھ روپے کا کرایہ بھی ادا ہو چکا ہے۔ اس غیر قانونی کارروائی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کریں گے۔
پٹرول پمپ مسمار

مزید :

صفحہ آخر -