فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیا کا نظام فکر اپنانا ہوگا،طاہر رضا بخاری

  فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیا کا نظام فکر اپنانا ہوگا،طاہر رضا بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)دربار حضرت شیر شاہ ولیؒ کے597ویں سالانہ عرس مبار ک کے اختتامی روز مزار پر حاضری اور چادر پوشی کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف نے کہا کہ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاء کے نظامِ فکر وعمل کو اپنانا ہوگا۔ اس موقع پرمحکمہ اوقاف کے اعلیٰ افیسران اورزائرین و عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات خصوصی دْعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو ئیں۔

 انہوں نے عرس تقریبات کی بطریقِ احسن بجا آوری، اور اس میں بطور خاص محکمہ کی جانب سے زائرین کے لئے کئے گئے سکیورٹی، صفائی اور لنگر کی ہمہ وقت اور معیاری ترسیل کے خصوصی انتظامات کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -