اٹلس ہنڈا کی قسط منصوبہ کے لئے سلک بینک کے ساتھ شراکت داری

اٹلس ہنڈا کی قسط منصوبہ کے لئے سلک بینک کے ساتھ شراکت داری

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) اٹلس ہنڈا نے اپنی موٹرسایئکلز کی دو سال کی قسط کا منصوبہ شروع کرنے کے لئے  سلک بینک کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی۔بڑھتی ہوئی مہنگائی میں صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے یہ اقدام اٹھایا۔رپورٹ کے مطابق سلک بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز صفر فیصد مارک اپ پر ہونڈا موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں اور دو سال میں مکمل رقم ادا کر سکتے ہیں۔یہ آفر تمام ہنڈا اٹلس کے تمام بایئکلس پر دستیاب ہے جبکہ تمام بینک صارفین کے لئے نہیں ہے۔اٹلس ہنڈا اب پاکستان میں بایئکس کی بہترین قسط کے پلان کے لیے پاک سوزوکی موٹر کمپنی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ سوزوکی موٹرسائیکلوں کی مانگ  قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہنڈا کے مقابلے میں کم ہے۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے نے زیادہ تر لوگوں کی قوت خرید کو بھی متاثر کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -