طلاق کے حوالے سے کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر اداکارہ فریال محمود نے خاموشی توڑ دی 

طلاق کے حوالے سے کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر اداکارہ فریال محمود نے ...
طلاق کے حوالے سے کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر اداکارہ فریال محمود نے خاموشی توڑ دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی طلاق کے حوالے سے کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے رشتے کے بارے میں بات کر لی اور کہا ہے کہ لوگ ہماری ذاتی زندگی کے بارے میں بے معنی باتیں نہ کریں۔

 اداکارہ نے کہا کہ میں میں اپنے سابق شوہر اور اس کے خاندان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ہوں، ہم دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہوا، میں اس کی تفصیلات کبھی نہیں بتانا چاہوں گی۔ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ ہماری ذاتی زندگی ہے اس کے بارے میں بے معنی باتیں نہ کریں۔

 اداکارہ فریال نے مزید کہا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں طلاق کے بعد کیسے برداشت کر رہی ہوں لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتیں اور سوالات تو اس سوال پر صرف میں یہ ہی کہوں گی کہ میں بہت خوش اور دوبارہ فی الحال شادی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

تفریح -