برطانوی خام تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل ، امریکی تیل 113.83 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) روس اور یوکرین کے مابین جنگ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ،برطانوی خام تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی تیل فی بیرل 113.83 ڈالر پر فروخت ہونے لگا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی خا تیل کی قیمت میں 3 ڈالر اور 23 سینیٹ کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد قیمت 113 ڈالر 83 سینیٹ ہو گئی ہے ، دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 3 ڈالر 56 سینیٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 113.83 ڈالر کا فروخت ہو رہا ہے ۔