آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بابراعظم نے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کر دیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ ابھی ٹیم فائنل نہیں کی ہے اس کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے ، ہوم سیریز کی اہمیت جانتے ہیں کراچی اور راولپنڈی میں پریکٹس پر فوکس کیا ہے ۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہناتھا کہ مومینٹم قائم رکھ کر مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے ، پیس اہمیت رکھتی ہے اور فاسٹ باولرز کو ہیلپ ملتی ہے لیکن سپنرز کا بھی اہم رول ہے ۔
کپتان کا کہناتھا کہ راولپنڈی پچ پر فاسٹ باولرز کو ایج ملتا ہے ، کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلاہے اور تیاری اچھی ہے ،ایک فارمیٹ سے دوسرے میں جانا مشکل نہیں ہوتا،کورونا کے باعث 2 کھلاڑی ان فٹ ہوئے ،یہ کھیل کا حصہ ہے،کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ بھی کھیلا تو اچھی تیاری ہے۔
بابراعظم کا کہناتھا کہ کرکٹ پر فوکس ہے اور یقین ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس دے گی ، پراعتماد ہوں اور بھر پور فائٹ کر کے نتائج دیں گے ،کرکٹ جتنی زیادہ ہوتی ہے تیاری مدد ملتی ۔