اطالوی شہر لازیو میں شادی کریں اور لاکھوں روپے پائیں، دلچسپ خبر

اطالوی شہر لازیو میں شادی کریں اور لاکھوں روپے پائیں، دلچسپ خبر
اطالوی شہر لازیو میں شادی کریں اور لاکھوں روپے پائیں، دلچسپ خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ویب ڈیسک)  کورونا  کی عالمی وبا کے باعث اٹلی کے شہر لازیو کے حکام نے ویڈنگ سیکٹر کو بحال کرنے کے لیے انوکھی پیشکش متعارف کروادی، حکام کی جانب سے یہ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جبکہ اس سے اطالوی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں تاہم جوڑے اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کریں گے تو انہیں رقم ادا کردی جائے گی۔

کورونا وائرس وبائی امراض کے نتائج سے بچانے کے لیے اطالوی شہر لازیو کے حکام شادی کرنے والے جوڑوں کو دو ہزار یورو یعنی (3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق لازیو  میں شادی کرنے والے جوڑے کو ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے دیے جائیں گے جبکہ حکام نے مہم کو ان لازیو ود لوو کا نام دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کرنے والے جوڑوں کو رقم فراہم کرنے کا مقصد ویڈنگ سیکٹر کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -