رومانیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ

بدھاپسٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) رومانیہ کے لڑاکا طیارہ مگ 21کا پتہ چل گیا ہے اور وہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے بعد حادثے کی وجہ سامنے آنے تک تمام مگ 21طیاروں کو گراﺅنڈ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانین ایئرفورس کا مگ 21طیارہ ڈوبروگیا کے علاقے میں فضائی پٹرولنگ پر تھا جس دوران ریڈار سے لاپتہ ہوگیا۔ خبررساں اداے ’ایرونیوز‘ کے مطابق اس طیارے نے مہیل کوگلنی سینیو ایئربیس سے شام سات بج کر 50منٹ پر اڑان بھری تھی اور 13منٹ بعد ہی لاپتہ ہوگیا۔اب اس بدقسمت طیارے کا ملبہ بھی مل گیا جس کے بعد علاقے کو سیل کردیاگیا۔
On March 2, at 20:03, a MiG-21 LanceR Romanian Air Force from the 86th Air Base, carrying out an air patrol mission over Dobrogea, disappeared from the radar. The aircraft had taken off from Mihail Kogălniceanu Air Base 57 at 19:50. The state of the pilot & aircraft unknown. pic.twitter.com/Gng2ZyN81V
— Aeronews (@AeronewsGlobal) March 2, 2022
ایرونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ طیارے سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن اس کی بھی موت ہوچکی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد8ہوگئی۔
Update / The MiG’s pilot (31 years old) has been found & confirmed dead. All MiG-21s and IAR 330 Puma helicopters Romanian Air Force have been grounded with immediate effect until the cause of both crashes is known. @TheAviationist @Osinttechnical @Aviation_Intel @AviationSafety pic.twitter.com/wfDu1jfMAu
— Aeronews (@AeronewsGlobal) March 3, 2022
یادرہے کہ اس طیارے کی تلاش میں جانیوالا ہیلی کاپٹر بھی گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار سات افراد امارے گئے تھے۔ یکے بعد دیگرے دونوں حادثات کے بعد وجہ سامنے آنے تک پوما 330ہیلی کاپٹر اور مگ 21گراﺅنڈ کردیئے گئے ہیں۔