اوپیک نے ریکارڈ قیمتوں کے باوجود تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا

اوپیک نے ریکارڈ قیمتوں کے باوجود تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا
اوپیک نے ریکارڈ قیمتوں کے باوجود تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا

  

ویانا ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   عالمی سطح پر قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود  تیل بیچنے والے ممالک  کی تنظیم اوپیک نے  تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اوپیک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس وقت  عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت فی بیرل  117 ڈالر ہے جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت  113 ڈالر سے تجاوز  کر گئی ہے ۔

دوسری جانب یورپ میں گیس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، گیس کی قیمت 22 سو ڈالر فی ہزار کیوبک میٹر سےتجاوز کر گئی  ہے ،  نیدر لینڈز میں  دو ہزار 226 ڈالر فی ہزار کیوبک ہے ۔ 

مزید :

بزنس -