گھی اور ایل پی جی مہنگے ہونے سے پٹرول کی قیمت میں کمی عملاً واپس ہو چکی ہے ، شہباز شریف

گھی اور ایل پی جی مہنگے ہونے سے پٹرول کی قیمت میں کمی عملاً واپس ہو چکی ہے ، ...
گھی اور ایل پی جی مہنگے ہونے سے پٹرول کی قیمت میں کمی عملاً واپس ہو چکی ہے ، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ گھی  اور  ایل پی جی مہنگے ہونے سے پٹرول کی قیمت میں کمی عملاً واپس ہو چکی ہے ۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 10 روپے کا سیاسی ریلیف آئندہ مہنگائی کی صورت میں ادانہ کرناپڑجائے،سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اضافہ سے ٹیکس وصولی بڑھی ، دعوے کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہوا، ٹیکس وصولی کا کریڈٹ ریکارڈ درآمدات کو جاتا ہے ،برآمدات کے مقابلے میں درآمدات دوگنا ہوچکی ہیں ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ رواں مالی سال میں تاریخ کا تجارتی خسارہ ہونے جارہا ہے،یہ رقم کہاں سے آئے گی؟، خسارے کے لیے رقم کہاں سے آئے گی؟ عوام کو لوٹ کر پھر ادائیگیاں کی جائیں گی؟، حکومت کالی دولت والوں کے لیے جنت بن چکی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -