2013 کے انتخابات میں مجھے عمر کوٹ سے ہرانے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر آگ لگائی گئی ، شاہ محمود قریشی 

2013 کے انتخابات میں مجھے عمر کوٹ سے ہرانے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر آگ لگائی گئی ...
2013 کے انتخابات میں مجھے عمر کوٹ سے ہرانے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر آگ لگائی گئی ، شاہ محمود قریشی 

  

عمر کوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  2013 کے انتخابات میں مجھے ہرانے کیلئے عمر کوٹ میں دھاندلی کی گئی ،  پولنگ سٹیشنوں میں آگ لگا دی گئی ۔

عمر کوٹ میں  پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کے کارکنوں  سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  جب میں  2013 میں آیاتولوگوں نےکہاسندھ توپیپلزپارٹی کاقلعہ ہے، عمرکوٹ سےمجھےہرانےکیلئےدھاندلی کی گئی، مجھےشکست دینےکیلئےپولنگ اسٹیشنزپرآگ لگائی گئی، زرداری نےکہاپولنگ اسٹیشنزکوآگ لگادواسےجیتنےنہیں دینا، دھاندلی کےباوجودان حلقوں میں مجھےایک،ایک لاکھ ووٹ ملا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نےسندھ کےعوام کاکبھی خیال نہیں رکھا،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکی ہوانکل چکی، تحریک انصاف کےاندرکوئی گروپ نہیں، ق لیگ نےاپناعہدعمران خان کیساتھ نبھانےکاوعدہ کیاہے، جس نےپی ٹی آئی اورمجھےچھوڑناہےوہ آج ہی چھوڑجائے، آج میں جیتنےنہیں جگانےآیاہوں،نوٹ پی پی کا،ووٹ عمران خان کایہ برافارمولانہیں،عمران  خان کہتےہیں گھبرانانہیں ہے،جب  بلاول تقریرکرتاہےتوپیچھےعمران خان کی آوازآتی ہےگھبرانانہیں، ملک بھرمیں صحت کارڈ نے ہلچل مچا دی ہے ،   وزیراعلیٰ سندھ نےصحت کارڈکی مخالفت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ   سال  2013 میں بلےکےپیچھےکچھ بلیاں لگی تھیں جوبلےکاحق کھا گئیں ۔

مزید :

قومی -سیاست -