مغوی بچیاں بازیاب نہ کرائیں تو آئی جی سندھ کیخلاف کارروائی ہوگی ، سپریم کورٹ 

مغوی بچیاں بازیاب نہ کرائیں تو آئی جی سندھ کیخلاف کارروائی ہوگی ، سپریم کورٹ 
مغوی بچیاں بازیاب نہ کرائیں تو آئی جی سندھ کیخلاف کارروائی ہوگی ، سپریم کورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے مغوی بچیاں بازیاب نہ کرانے پر ایس ایس پی ساؤتھ کراچی کی سرزنش کر دی ساتھ ہی ریمارکس دیے کہ مغوی بچیاں بازیاب کرائیں، ورنہ آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق   ڈاکٹر مہرین بلوچ کی سابق شوہر سے بچیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کی ، عدالت نے سندھ پولیس اورجے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ مسترد کر دی ، چیف جسٹس ریمارکس دیے کہ عصر حاضر میں   کسی کو تلاش کرنا کون سا مشکل ہے ؟، صرف عقلمندی سے تفتیش کی ضرورت ہے ، پولیس کی کیس میں دلچسپی ہوتی تو ماں کو پانچ سال سے دھکے نہ کھانے پڑتے ۔

 عدالت نے قرار دیا کہ پیش کردہ رپورٹ پرانی رپورٹ کے الفاظ کے ہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں ، تحقیقات سے متعلق کوئی ٹھوس مواد نہیں ، آئندہ سماعت تک بچیاں بازیاب نہ ہوئیں تو آئی جی سندھ کیخلاف کارروائی ہوگی ،  پانچ سال سے ایک شخص قانون سے مفرور ہے ، کیا ملزم کو اس کے موبائل اور بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے تلاش کیا گیا ؟۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی استدعا پر دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے آئی جی سندھ ، جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کو  بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی ۔