تحريک انصاف کے لوگ بکاؤ مال نہیں،شاہ محمود نے مخالفین کو واضح پیغام دیدیا
میرپور خاص ،عمر کوٹ (سید ریحان شبیر) وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے مخالفین کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ بکاؤ مال نہیں، زر اور زرداری کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ، پی ٹی آئی میں کوئی ترین گروپ نہیں بلکہ صرف عمران خان گروپ ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا مسئلہ ہےہمارا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کناتھاکہ اپوزیشن میدان میں آئے دیر کس بات کی کررہے ہیں، مجھے کل ایک واقعے پر افسوس ہوا، کنڈیاری میں پی پی نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی، تصادم کرانے کی کوشش کی گئی، بے نظیر کے ساتھ میں نے کام کیا ہے ان کی ایسی سوچ نہیں تھی، اگر شازیہ مری کی ہدایت پر ہوا ہے تو مناسب نہیں، بلاول آج ملتان جارہے ہیں، ہماری طرف سے ایسا کچھ نہیں ہوگا، تحریک انصاف کے کارکنان پرامن اور تہذیب والے ہیں۔شاہ محمود قریشی نےکہا میں تھرپارکر اور عمرکوٹ کی عوام کو ایک فارمولا دیتا ہوں نوٹ پی پی کا ووٹ عمران خان کا ۔ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کارڈ کھیل کھیل کر سندھ میں حکومت کی مگر اب پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ نہیں چلےگا
ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول نے اگر مناظرے کا چیلنج قبول کیا ہے تو آجائیں، عمران خان ان کے لیے اکیلا ہی کافی ہے، ان کے ہر سوال کا بروقت مہذبانہ جواب دے سکتے ہیں، بلاول مجھ سے رابطہ کریں ہم مناظرے کا انتظام کرلیتے ہیں۔