تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وزیر اعظم بھی متحرک ، مونس الٰہی سے آج ون آن ون ملاقات ہو گی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان بھی متحرک ہو گئے ، وزیر اعظم سے آج مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری مونس الٰہی ون آن ون ملاقات کریں گے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اتحاد سے متعلقہ امور پر گفتگو ہو گی جبکہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اتحادیوں کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔