پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے آب دوز شکن وار فیئر یونٹ نے بڑی کارروائی کی اور پاکستانی سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی ابدوز کا سراغ یکم مارچ کو لگایا گیا ، گزشتہ پانچ سال میں پاکستان نے چوتھی بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں موجودگی کا سراغ لگایا جو کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے آبدوز کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے پاکستان بھیجا ، پاک بحریہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
#PakistanNavy Anti-Submarine Warfare Unit intercepted & tracked latest Kalvari class Indian submarine on March, 1.
The recent incident being the fourth detection in last 5 years is reflection of Pakistan Navy’s competence & resolve to defend maritime frontiers of Pakistan. pic.twitter.com/6sn1WvpUVj
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 3, 2022