امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری رہا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 21پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ڈالر کی نئی قیمت 177 روپے83پیسے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177روپے 5پیسے جبکہ قیمت فروخت 179روپے رہی۔

مزید :

بزنس -