وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے اپنے آبائی ضلع گجرات کیلئے بڑا اعلان کردیا

وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے اپنے آبائی ضلع گجرات کیلئے بڑا اعلان کردیا
وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے اپنے آبائی ضلع گجرات کیلئے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیار اور انفراسٹرکچر کے مطابق گجرات سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنایا جائے گا، ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ گجرات سمال انڈسٹریل اسٹیٹ انشاء اللہ گجرات کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، ہم نے ہمیشہ گجرات کیلئے میگا پراجیکٹس لا کر یہ ثابت کیا ہے کہ ہمیں گجرات کے عوام سے محبت ہے،  گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل سے بزنس مین، ٹریڈرز سمیت ہر طبقے کو فائدہ حاصل ہو گا۔ وہ گجرات میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ  ہمارے نوجوان جو بے روزگار ہیں ان کو اس منصوبے سے روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔  سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ صنعتوں کیلئے بڑا پیکیج لے کر آ رہے ہیں اس میں گجرات کی انڈسٹریل اسٹیٹ کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی، گیس، پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، لاء اینڈ آرڈر کے قیام کیلئے اسٹیٹ کے اندر ہی پولیس تھانہ قائم کیا جائے گا جو کہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور اردگرد کے علاقوں میں امن و امان قائم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا کہ وہ گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے اور جب گجرات ڈویژن بن جائے گا تو انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات ایک ماڈل کی طرح ابھرے گاجس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔  گجرات سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا اپنا بورڈ بنایا جائے گا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا جو اس کے تمام معاملات کوخود دیکھے گا، آپ لوگ اس اسٹیٹ کے سٹیک ہولڈر ہوں گے اور اس کی خود نگرانی کریں گے۔

 بعد ازاں صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد امتیاز گوندل، چودھری وحید الدین، انصر گھمن، اشفاق رضی، سلطان ملہی و دیگر نے اپنے خطاب میں چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خصوصی کاوشوں سے گجرات سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ممکن ہونے جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -