سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافےکے بعد ایک لاکھ 28 ہزار 850 روپے ہوگئی ہےجبکہ10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 468 روپے ہے۔  عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1935 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -