کرتارپورراہداری نے ایک اور بچھڑے خاندان کوملوا دیا

کرتارپورراہداری نے ایک اور بچھڑے خاندان کوملوا دیا
کرتارپورراہداری نے ایک اور بچھڑے خاندان کوملوا دیا

  

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرتار پور راہداری نے ایک اور بچھڑے  خاندان کو ملا دیا ، نند اور بھاوج کی 51سال بعد ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری پر ایک اور خاندان کی ملاقات ہوئی ہے،ظفروال سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون جبکہ ہندوستان کے ضلع گرداسپور سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون آپس میں بھابی اور نند ہیں،دونوں خاندان 1971میں ایک دوسرے سے بچھڑے تھے ،جبکہ تقریبا 51سال بعددوبارہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔نند اور بھاوج میں جب ملاقات ہوئی تو دونوں کی آنکھیں خوشی سے تر ہو گئیں ،دونوں خاندانوں نے بابا گرونانک کا لنگر کھایا اور ہندو خاندان نے  کرتارپور میں اپنی یادیں تازہ کیں۔اتنے برسوں بعد ملاقات پر دونوں بھابھی اور نند نے وزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیااور کرتارپورمیں بہترین انتظامات پر حکومت کا  شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -