عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور سمیت کئی فنکاروں کو لانچ کرنے کے بعد کرن جوہر کا ایک اور سٹار کڈ کو بریک دینے کا اعلان

عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور سمیت کئی فنکاروں کو لانچ کرنے کے بعد کرن جوہر کا ...
عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور سمیت کئی فنکاروں کو لانچ کرنے کے بعد کرن جوہر کا ایک اور سٹار کڈ کو بریک دینے کا اعلان
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے بڑے پروڈیوسرز میں سے ایک کرن جوہر نے ایک اور سٹار کڈ کو بریک دینے کا اعلان کردیا۔

کرن جوہر بالی ووڈ شخصیات کے بچوں کو انڈسٹری میں لانچ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور انہیں اقربا پروری کے طعنے دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہی عالیہ بھٹ، ورون دھون، اننیا پانڈے اور جھانوی کپور سمیت کئی اداکاروں کے بچوں کو لانچ کیا ہے اور اب وہ سنجے کپور کی بیٹی سنایا کپور کو بھی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

کرن جوہر نے بونی کپوراور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو" دھڑک" فلم سے لانچ کیا تھا اور اب ان کی چچا زاد بہن شنایا کپور کیلئے وہ  فلم "بے دھڑک "بنا رہے ہیں جس کے پوسٹرز ریلیز کردیے گئے ہیں۔

مزید :

تفریح -